سعودی ٹی وی پرخاتون کی نامحرم مرد کے ساتھ حلال انٹری

سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون نے مرد میزبان کے ساتھ خبریں پڑھیں

سعودی سرکاری چینل میں خاتون اینکرنےتاریخ رقم کردی،، وعیم الدخیل نے سعودی تاریخ میں پہلی بار مرد میزبان کے ساتھ خبرنامہ پڑھ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا اسلامی ملک سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے خواتین کو پہلی بار وہ کام کرنے کی اجازت دی جانے لگی ہے جو پہلے ان کے لیے ممنوع تھے،،، جی ہاں !سعودی عرب کے معروف اور بڑے نشریاتی ادارے‘سعودیہ ٹی وی’نے اپنے ایک نیوز چینل میں پہلی بار کسی خاتون کو کسی غیر محرم مرد کے ساتھ بطور شریک نیوز کاسٹر شامل کیا ۔معروف عرب صحافی اور کالم نگار فھد ناظر نے ٹوئیٹ کی کہ واعیم الدخیل وہ پہلی خاتون صحافی بن گئیں، جو کسی مرد کے ساتھ ٹی وی پر بطور شریک اینکر خبریں پڑھتی نظر آئیں گی,انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں واعیم الدخیل کے پروگرام کی ایک مختصر ویڈیو بھی ٹوئیٹ کی، جس میں وہ حالات حاضرہ اور سیاست کی خبریں پڑھتی نظر آئیں۔وائم الدخیل کو سعودیہ ٹی وی کے چینل ون پر شام کے اوقات میں بطور شریک نیوز اینکر کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ اس کے علاوہ وہ آؤٹ ڈور پروگرام اور مردوں کے انٹرویوز بھی کریں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.