امریکی صدر کی افریقی صحرائے اعظم کی سرحد پر دیوار بنانے کی تجویز

امریکی صدر کی افریقی صحرائے اعظم کی سرحد پر دیوار بنانے کی تجویز

امریکا کے صدر نے افریقا میں واقع صحرائے اعظم کی سرحد پر ایک دیوار بنانے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد افریقا کے ممالک سے عرب ممالک میں آنیوالے مہاجرین پر روک لگانا ہے۔یہ تجویز میکسیکو سرحد پر بنائی جانیوالی دیوار کی طرز پر ہے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ بوریل نے رواں ہفتے میڈرڈ میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ نہ تو بندرگاہوں کی بندش کوئی حل ہے اور نہ صحرائے اعظم کے آر پار دیوار کی تعمیر کرنا۔ بوریل کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ دیوار بنانا بہت آسان ہے آپ لوگ صحرائے اعظم کی سرحد پر ایک دیوار بنالیں۔اس پر بوریل نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ صحرائے اعظم کتنا بڑا ہے۔

You might also like

Comments are closed.