خاتون نے شوہر کی لائیوشو میں گرل فرینڈ کی درگت بناڈالی

لاتوں کی برسات ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں،،،روس کے لائیو رئیلٹی شو میں بیوی نے شوہر سے ملاقات پرلڑکی کی درگت بنا ڈالی ،،، ماریانہ پر لاتوں کی برسات ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی روس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے فیملی رئیلٹی شو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا، شو میں شریک تاتیانہ بلومینکرز نے اپنی حریف ماریانہ پیٹریا پر حملہ کردیا اور اسےتشدد کا نشانہ بنایا تاہم شرکاء نے مداخلت کرتے ہوئے ماریانہ کی جان بچائی جبکہ ویلری یہ منظر دیکھ کر طیش میں آگیا اور بیوی پر چڑھ دوڑا اور تاتیانہ کی گردن پکڑ کر گھسیٹتا ہوا اسے دور لے گیا جس پر شو میں شریک افراد نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔تاتیانہ نے اپنے شوہر کو ماریانہ کے ساتھ ایک رومانٹک ڈنر پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور طیش میں آکر اس نے شوہرکی گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

You might also like

Comments are closed.