ریس کے دوران ساتھی موٹر سائیکل سوار کی اگلی بریک لگانے کی کوشش

ریسر رومانو فیناٹی پر ایک سال کے لئے پابندی لگا د ی گئی

ریس کے دوران ساتھی موٹر سائیکل سوار کی اگلی بریک لگانے کی کوشش ریسر رومانو فیناٹی پر ایک سال کے لئے پابندی لگا د ی گئی سان مرینو میں موٹو ٹو ریس کے دوران موٹرسائکلسٹ رومانو فیناٹی نے اپنے ساتھ 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےجاتے ہوئے دوسرے ریسر سٹیفانو مانزی کی موٹر سائکل کا بریک لیور کھینچ دیا ۔۔ دونوں ریسرز میں پرانی چپقلش چلی آرہی تھی۔۔ تاہم اس حرکت نے سٹیفانو کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔۔ عالمی موٹرسائکل فیڈریشن نے 22 سالہ رومانو کا موقف سننے کے بعد اس پر ایک سال کے لئے موٹرسائکل ریس کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے

You might also like

Comments are closed.