پی سی بی کےچیئرمین ٹی 10لیگ سےمتعلق شکوک وشبہات کاشکار

آئی سی سی سے پوچھا ہے ٹی 10لیگ شفاف ہےیانہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین احسان مانی نے ٹی ٹین لیگ پرشکوک وشبہات کااظہارکردیا،اپنےایک بیان میں کہا آئی سی سی سے پوچھا ہے ٹی 10لیگ شفاف ہےیانہیں،ان کاکہناتھاجب تک مکمل مطمئن نہیں ہوں گا، لیگ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا چیئرمین پی سی بی نےکہاہےکہ ٹی ٹین لیگ پرآئی سی سی سے بات چیت شروع کردی ہے، جب تک میں مکمل مطمئن نہیں ہوں گا ٹی 10 لیگ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا،ان کاکہناتھاکہ آئی سی سی نےٹی 10لیگ کااین اوسی دیالیکن پی سی بی نےاس پرہوم ورک نہیں کیا،ان کامزیدکہناتھاکہمعمولی سابھی کرپشن کاخدشہ ہواتوٹی10لیگ میں اپنےکرکٹرزنہیں بھیجیں گے۔انہوں نےکہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیمیں دو طرفہ سیریزبھی کھیلیں،دونوں ممالک کے درمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنےکی ضرورت ہے۔انہوں نےبتایاکہ آسٹریلیاکےخلاف صرف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز رکھی ہے،امید ہے قومی کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.