سینئر اداکاروں کی عزت ،جونیئرز کی رہنمائی کی وجہ سے خدا کی ذات نے عزت ومقام دے رکھاہے ‘ شمعون عباسی

0

نامور اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سینئر زکی عزت اور جونیئرز کی رہنمائی کی ہے اور اسی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھے شوبز حلقوں میں عزت اور مقام دے رکھاہے ۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ کئی پراجیکٹس میں لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو مستقبل میں میرے کام آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے منافق اور خوشامدی لوگوں سے چڑ ہے ، صاف بات منہ پر کہہ دیتا ہوں اسی لیے کبھی کبھار دوسروں کی دل آزاری بھی ہو جاتی ہے مگر میں منافقت نہیں کر سکتا ۔ شمعون عباسی نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی سفر کروں خود کو پاکستانی سفیر کے طور پر پیش کرتا ہوں اور اپنے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: