شاہین بھارت پہ کریں گے وار، شائقیین دیکھنے کےلیے بے قرار

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیاں اتوار کو جوڑ پڑےگا

ایشیا کپ میں ہوگا ایک اور بڑا مقابلہ، شاہین بھارت پہ کریں گے وار، شائیقین دیکھنے کےلیے پھر بے قرار،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیاں اتوار کو جوڑ پڑےگا۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔ اتوار کو ہونے والے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ فخر زمان کو ٹیم کا فخر بننے کے لیے ایک اور چانس مل گیا شاداب خان انجری کے باعث پلئنگ الیون سے باہر ہیں۔

You might also like

Comments are closed.