صدرعارف علوی کی پولیس مقابلے میں جاں بحق امل کے گھر آمد

لواحقین سے تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گزشتہ ماہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی 10 سالہ بچی امل عمر کے گھر آمد،فاتحہ خوانی کی اور مقتول بچی کے والدین سے اظہار تعزیت کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ ماہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی 10 سالہ بچی امل عمر کے گھر ڈیفنس خیابان بخاری گئے،اس موقع پر صدر مملکت نے بچی کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اور جلد از جلد تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔امل کے والدین نے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کا گھر آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امل کی موت پولیس اہلکار کی گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، اس واقعے کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نوٹس لے رکھا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.