جوس کی تیاری میں فروٹ کی جگہ فلیورز اور کیمیکلز کا استعمال

جوس کی تیاری میں فروٹ کی جگہ فلیورز اور کیمیکلز کا استعمال

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماہر فوڈز (معروف کنٹری جوس) بیوریج انڈسٹری کو غیر معیاری جوس تیار کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ فروٹ جوس کے تیاری میں مصنوعی فلیورز ، مٹھاس اور آلودہ پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ فیکٹری میں ناقص سٹوریج، غیر معیاری پیکنگ ،پانی کے لیب ٹیسٹ اور واٹر فلٹریشن بھی عدم موجود پایا گیا۔ ورکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی ،صفائی کے ناقص انتظامات، نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال اور ورکرز کے میڈیکلز بھی عدم موجود پائے گئے۔معروف جوس فیکڑی میں مضر صحت جوس تیار کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ سکول کینٹینز پر کولا ڈرنکس پر پابندی کے بعد جوس ذیادہ تر بچے پیتے ہیں۔ معمولی منافع کی خاطربچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن میں وضع کردہ قوانین سے ہٹ کر کسی چیز کی تیاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کیپٹن(ر) محمد عثمان

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.