اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان اوگرا

اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرکے لیے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا جب کہ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری 30 ستمبر تک بھجوائی جائے گی۔ گزشتہ روزخبر سامنے آئی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ اوگرا نے سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.