خبردار،ہوشیار،،گوگل صارفین کیلئے بری خبر

گوگل کا تھرڈ پارٹی کو آپ کے اِن باکس تک رسائی دینے کا اعتراف

خبردار،ہوشیار،،گوگل صارفین کیلئے بری خبر دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن ‘گوگل’ نے صارفین کے تھرڈ پارٹیز کمپنیوں کو ان باکس تک رسائی دینے کا اعتراف کرلیا۔ گوگل نے اس بات کی تصدیق امریکی قانون دانوں کو لکھے گئے ایک خط میں کی جس میں گوگل نے وضاحت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی ڈویلپرز جی میل اکاؤنٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پالیسی چیف سوسان مولیناری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 100 سے زائد ایپلی کیشنز جی میل اکاؤنٹس کے اِن باکس کا ڈیٹا سکین اور شئیر کرسکتی ہیں اور ایسا اس صورت میں ممکن ہو سکے گا جب ڈویلپرز صارف کا ڈیٹا کمپنیوں سے شیئر کریں گے۔ تھرڈ پارٹی سے ڈیٹاشیئر کرنے پر صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔گوگل کے پالیسی چیف نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پرائیویسی پالیسی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرسکیں اور گلوگل کی جانب سے ڈیٹا شیئر کرنے سے قبل صارفین کو اس کی اجازت دینا ہوگی۔

You might also like

Comments are closed.