سپر سٹار رونالڈو اورمیسی کا سحر ٹوٹ گیا

بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لوکا موڈرک لے اڑے

فٹ بال کے سپر سٹار رونالڈو اورمیسی کا سحر ٹوٹ گیااورفیفا 2018 کےبہترین فٹبالر کا ایوارڈ لوکا موڈرک لے اڑے، برازیل کی مارٹا بہترین خاتون فٹبالر قرار پائیں،جبکہ فیفا پوشکا ایوارڈ مصر کے محمد صلاح کے نام رہا۔ لندن میں فیفا بیسٹ پلیئر 2018 ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا، کروشین فٹبالر لوکا فیفا بیسٹ پلیئر ایوارڈ لے اڑے۔ بیلجیم کے کورٹوئس بہترین گول کیپر، فرانسیسی دیش چیمپس بہترین کوچ قرار پائے۔برازیل کی مارٹا نے بھی بیسٹ فیفا ویمن ایوارڈ کے لیے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ فیفا پوشکا ایوارڈ مصر کے سٹائلش پلیئر محمد صلاح کے نام رہا۔ 2007 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو یا لیونل میسی میں سے کوئی فیفا بیسٹ پلیئر ایوارڈ نہ جیت سکا ۔

You might also like

Comments are closed.