ایف آئی اےنے رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا کے فیس بک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کر دی

سائبر کرائم سرکل نے خط تحریر کر کے فیس بک انتظامیہ سے ریکارڈ بھی مانگ لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کے نام سے بنائے گئے 9 جعلی فیس بک اکاؤنٹس پر تحقیقات شروع کر دی، اس سلسلے میں خط تحریر کر کے فیس بک انتظامیہ سے ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماء اور صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے پرائیویٹ سیکریٹری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں 9 کے قریب جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس سیدہ شہلا رضا، ہم روشنی، شہلا رضا آفیشل، ووٹ فار شہلا رضا، فین پیج سیدہ شہلا رضا اور پیپلزپارٹی این اے 243 شہلا رضا و دیگر نام سے ہیں، جسے شہلا رضا کے سیکریٹری نے جعلی قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شہلا رضا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چلنے والے بیانات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تردید چلائی گئی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ شہلا رضا کے جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے فیس بک انتظامیہ کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔ ریکارڈ ملنے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.