مکی آرتھر اب بھی پراُمید پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت ہے

بھارت سے شکست کو اپنے کوچنگ دور کی بدترین کارکردگی قرار دےدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب بھی ایشیا کپ جیتنے کیلئے پراُمید،،،کہتے ہیں پاکستانی ٹیم بھارت سے بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر دباؤ سے نکلنا چاہتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے بھرپورامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی کل بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کا آخری میچ جیت کر فائنل میں بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں تاکہ دو بڑی شکستوں کا حساب برابر ہو۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تھوڑی سی ہچکچاہٹ کے بعد تسلیم کیا کہ بھارت کے ہاتھوں دبئی میں نو وکٹوں سے شرمناک شکست ان کے کوچنگ دور میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی تھی۔مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف جلدی وکٹ لینے کی ضرورت تھی لیکن فیلڈنگ نے مواقع گنوا دیئے جبکہ بیٹنگ کے دوران ہم بھارتی باؤلرز کو بھی دباؤ میں نہیں لاسکے، ہیڈکوچ نے کہا کہ ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے، کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی کو بیٹنگ میں ناکامی کی بڑی وجہ قرار دی جاسکتی ہے جبکہ بھارت کے ہاتھوں ہار نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں مزید کمی کردی اور ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو اپنی ناکامی کا ڈر رہتا ہے۔

You might also like

Comments are closed.