پرائیڈ آف پرفارمنس میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس

پرائیڈ آف پرفارمنس, میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا. مجلس عزا میں شوبز کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی. ذاکر علامہ گلفام ہاشمی نے اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کئے. مجلس عزا میں پرویز کلیم ,حامد علی خان, نایاب علی خان, حسن صادق, نذاکت علی خان, شوکت علی, عمران شوکت, شجاعت علی خان, جرار رضوی, ندیم سلامت, طافو, طارق طافو, جاوید اقبال, محسن جعفر, بی جی, دردانہ رحمان, شین,صندل, مجاہد حسین, اعجاز علی خان سمیت دیگر شریک ہوئے. شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دی .محرم الحرام کا مہینہ ہر مسلمان کے لئے غم حسین کے مہینہ کی یاد تازہ کرتا ہے. کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کے جانثاروں نے جس طرح اسلام کو زندہ رہنے کے لئے قربانیاں دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی. حسن صادق, حامد علی خان, نایاب علی خان, شجاعت علی خان نے نوحہ خوانی کی. آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا.


You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.