سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا داماد دبئی میں گرفتار

عمران خان نے 24 گھنٹے میں فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق مقدمے میں اہم پیشرفت،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ ایف آئی اے نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے، جن کے وارنٹ نیب نے جاری کیے تھے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے حیران کن فیصلہ کیا اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.