دس روپے میں ہیلمٹ

دس دیں ہزاروں کے چالان سے بچیں

ہیلمٹ بھی کرائے پر ملنے لگے، چالان سے بچنے کیلئے شہری لوہاری گیٹ میں دکاندار کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے لگے۔ اب ہیلمٹ دستیاب ہے دس روپے میں ،،، ہیلمٹ شناختی کارڈ دکھا کر 10 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ پر دیا جا رہا ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اس لیے ہیلمٹ کرائے پر دینے شروع کر دئیے تاکہ شہری چالان سے بچ سکیں ہیلمٹ حاصل کرنے والے شہریوں نے کہا کہ عام ہیلمٹ جو ایک ہزار میں دستیاب تھا اب اس کی قیمت تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ پرابتک 1276 جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5315 موٹر سائیکل سوارو ں کو جرمانہ عائد کیا گیا،،جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے

You might also like

Comments are closed.