فنکاروں نے ڈریس ڈیزائنر بی جی کیخلاف جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

فنکاروں نے ڈریس ڈیزائنر بی جی کیخلاف جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

فنکاروں کا ڈریس ڈیزائنر بی جی کے خلاف جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق چودہ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈریس ڈیزائنر بی جی کی گلبرگ میں واقع گھر پر مجلس عزا منعقد کی جاتی ہے.

ڈریس ڈیزائنر بی جی کے گھر مجلس

مجلس کا وقت رات نو بجے تک کا تھا. پولیس کے مطابق بی جی کو مجلس عزا مقررہ وقت پر ختم کرنے کو کہا گیا مگر مجلس مقررہ وقت پر ختم نہیں کی گئی.اور بی جی نے دست درازی کی. پولیس نے اپنی مدعیت میں بی جی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا. دوسری جانب ڈریس ڈیزائنر بی جی نے کہا ہے کہ پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے.

سارا میڈیا موجود تھا اور پولیس نے مجلس کے دوران کھانا مانگا .پولیس سے کہا گیا کہ مجلس کے اختتام پر آپ کو کھانا مل جائے گا.کھانا سے انکار پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے. شوبز حلقوں نے بی جی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بی جی ہر سال اپنی رہائش گاہ پر مجلس کا اہتمام کرتی ہیں. ان کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے.

You might also like

Comments are closed.