ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے یہ کیا کردیا

ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قاتل سگے بیٹے کومعاف کردیا

ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قاتل سگے بیٹے کو معاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سگے بھائی وسیم کو والدین نے معاف کردیا ہے۔ قندیل کے والدین نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرادیا ہے۔ واضح رہے ماڈل قندیل بلوچ 16 جولائی 2016 کی صبح مظفر گڑھ میں اپنے آبائی گھر کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ قتل میں اس کا اپنا بھائی وسیم ملوث ہے۔ جس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا غیرت کے نام پر قتل کیا تھا.اب قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے قاتل بیٹے کو معاف کردیا ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.