نام نہاد بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی حقیقت

بنگالی حکومت کا سرجیکل سٹرائیک ڈے منانے سے انکار

مودی سرکار نے جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی دوسری سالگرہ کوبھرپور طریقے سے منایا جائے جس پر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ان تقاریب پر نظر رکھنے کے لئے افسران کو بھی مقرر کردیا گیا ہے جو تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ محکمہ کو اپنی رپورٹ فائل کریں گے ۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت دیگر کئی شخصیات نے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے سرکولر کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔

دوسری جانب کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے تعلیمی اداروں میں نام نہاد ’سرجیکل سٹرائیک ڈے‘ منانے پرشدید اعتراض اٹھایا ہے۔مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھ چٹرججی نے کہا ہے کہ ان کی ریاست میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایسا کوئی جشن نہیں منایا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.