طیفا ان ٹربل علی ظفر کے نام پر کئی ریکارڈ بنا گیا

طیفا ان ٹربل علی ظفر کے نام پر کئی ریکارڈ بنا گیا

لولی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار علی ظفر اپنی ہی فلم طیفا ان ٹربل سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا گئے ہیں ۔علی ظفر واحد اداکار موسیقار گلوکار اور پروڈیوسر بن گئے ہیں جن کی فلم طیفا ان ٹربل نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے ۔بغیر کسی تہوار کے ریلیز ہوئی فلم اب بھی کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقے بھی علی ظفر کے ٹیلنٹ کو تسلیم کررہے ہیں ۔علی ظفر نے فلم طیفا ان ٹربل میں اداکاری بھی کی گلوکاری بھی کی اور اس کے گانوں کی شاعری لکھنے کے بعد فلم کے گیت خود کمپوز بھی کئے ۔جبکہ فلم میں ایکشن کردار بھی نبھایا ۔دوسری جانب علی ظفر اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اور فلم پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کر چکی ہے جس سے علی ظفر کی قسمت کا ستارہ اب طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو کی صورت میں بھی چمکے گا ۔اس سلسلے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہو اور وہ اس کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئندہ فلم پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کا جلد ہی اعلان کریں گے.

You might also like

Comments are closed.