تیار ہو جائیں لائیو مارک زکربرگ کے فیس بک پیج ہیک ہوتے دیکھنے کیلئے

تیار ہو جائیں لائیو مارک زکربرگ کے فیس بک پیج ہیک ہوتے دیکھنے کیلئے

تائیوان سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ہیکر چینگ چی یوآن نے اپنے فیس بک پیج پر دعوی کیا ‘فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا پیج اتوار کو لائیو ہیک کر کے ڈیلیٹ کرےگا’۔ہیکر کے مطابق وہ مارک زکربرگ کا فیس بک اکاﺅنٹ اتوار کو شام 6 بجےتائیوان کے وقت کے مطابق ڈیلیٹ کرنے کی لائیو ویڈیو اسٹریم اپنے فیس بک پیج پر چلائے گا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ہیکر ایسا کام رئیل ٹائم کرکے دکھائے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے تائیوانی ہیکر کے دعویٰ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ تائیوانی ہیکر اس سے پہلے مختلف کمپنیوں جن میں ایپل اور ٹیسلا وغیرہ شامل ہیں پر حملے کا دعوے بھی کرچکا ہے

You might also like

Comments are closed.