جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی لسٹ میں سنی لیونی بھی

جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی لسٹ میں سنی لیونی بھی

سنی لیونی نے اپنے ساتھ ہونے والےجنسی ہراسانی کے واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئےبتایا کہ کس طرح انہیں 18 برس کی عمر میں شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا

سنی لیونی نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں انہیں ایک میوزک ویڈیو میں ایک ریپر کے ساتھ مرکزی ماڈلنگ کا کام ملا تو ریپر نے ہراساں کیا۔ سنی لیونی نے کہا میوزک ویڈیو کی شوٹنگ ختم کی تو اس ریپر نے ملنے کے لیے دباؤ ڈالا، ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر ایسا نہیں کیا تو اس کا معاوضہ کم کردیے گا۔

سنی لیونی کے مطابق وہ جانتی تھیں کہ وہ بھی ریپر کی طرح مرکزی کاسٹ میں ہیں، اس لیے انہوں نے ان نامناسب رویے کے خلاف پروڈیوسر کو شکایت کردی اور بتایا کہ اس ریپر کو ان سے دور رکھا جائے ورنہ وہ کام چھوڑ دیں گی۔ سنی لیونی نے پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے

You might also like

Comments are closed.