قوال شیر میانداد کی میاں نواز شریف سے اظہار ہمدردی

مریم نواز نے میاں نواز شریف کی بیٹی ہونے کا حق ادا کیا ,شیر میانداد

بین الااقوامی قوال شیر میانداد پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے نئے پارٹی نغمے ریکارڈ کرائیں گے. تفصیلات کے مطابق شیر میانداد آجکل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اظہار ہمدردی میں نئے نغمے ریکارڈ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں. شیر میانداد نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے لواحقین کو صبر دے اور بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے, انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی الیکشن مہم کے دوران انہوں نے مسلم لیگ ن کے لئے ترانہ گایا تھا اور اب بھی پارٹی کے لئے نغمے بنا رہے ہیں. شیر میانداد نے کہا کہ مریم نواز نے جمہوریت کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے انہوں نے میاں نواز شریف کی بیٹی ہونے کا حق ادا کیا ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.