عمران خان نے خسارے پرقابو پانے کیلئے قوم کو مہنگائی کی نوید سنا دی

شہبازشریف کی گرفتاری پر شور مچانے والے زیادہ دیر جیل سے باہر نہیں رہیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا مرضی شور مچائیں کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، تحریک انصاف کی حکومت تک وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رہیں گے،،،کیونکہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے، 100دن بعد وزراءکی کارکردگی کا جائز ہ لیا جائیگا، شہبازشریف کی گرفتاری پرشور مچانے والے زیادہ دیر جیل سے باہر نہیں رہیں گے ،خسارے پر قابو پانے کیلئے مہنگائی ہوگی، عمران خان نے مزید کہا کہ تبدیلی ایک سال بعد نظر آئے گی، ملک کومقروض کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، بہت سے چہروں پر خوف نظر آرہاہے۔

You might also like

Comments are closed.