شادی میں گانے کی محفل میں فائرنگ رکشہ ڈرائیور کی جان لے گئی

شادی میں گانے کی محفل میں فائرنگ رکشہ ڈرائیور کی جان لے گئی

مورو کے قریب گاؤں مزنو چانڈیو شادی میں گانے کی محفل میں فائرنگ گولی لگنے سے رکشہ ڈرائیور جاوید سابقی موقع پر جان بحق، جسکی اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن قمرالدین چانڈیو میں کی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مورو اسپتال منتقل کیا لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثہ کے حوالے کر دی، مرحوم گاؤں اپریو شاہ کا رہائشی تھا، مرحوم جاوید سابقی رکشہ میں سواریوں کو گاؤں مزنو چانڈیو شادی کی تقریب میں لے جا رہا تھا جہاں گانے کی محفل میں خوشی سے فائرنگ کر رہے تھے ایک گولی رکشہ ڈرائیور جاوید سابقی کو لگی اور وہ موقع پر جان بحق ہو گیا پولیس نے میر حسن سابقی کو گرفتار کرکے اور رپیٹر برآمد کرلیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

You might also like

Comments are closed.