گلوکارہ مہک علی امریکہ پہنچ گئی

گلوکارہ مہک علی امریکہ پہنچ گئی

معروف گلوکارہ مہک علی میوزک شوز میں حصہ لینے امریکہ پہنچ گئی جہاں وہ دو ہفتے قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام میوزیکل شوز میں حصہ لینگی شو ا،مریکہ کے شہر شیگاگو سمیت دیگر شہروں میں منعقد کئے جائے گے گلوکارہ مہک علی کا تیسری مرتبہ امریکہ کا دورہ کر رہی ہے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام مختلف میوزیکل شوز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ہر سال پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں انہوں نے کہا امریکہ میں بہت سے پاکستانی سمیت بھارتی پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے سامنے پرفارمنس شائقین کی جانب سے بے حد حوصلہ افزائی حاصل ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اپنا نیا ویڈیو سونگ بھی امریکہ کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کر رہی ہوں جس کا کچھ حصہ پاکستان میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے گزشتہ ویڈیوز سونگز کی طرح یہ ویڈیو بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گا میری کوشش ہوتی ہے اپنے گانوں میں ہمارا ثقافتی قدیمی میوزک کے ساتھ جدید طرز کو مکس کر کے شائقین کیلئے پیش کیا جائے جس کیلئے اپنے میوزک اور اپنی آواز میں بہتری کیلئے باقاعدگی سے ریاض کرنے کا اہتمام کرتی ہوں انہوں نے کہا میوزک شوز اور ویڈیو شوٹ کے بعد وطن واپسی کرونگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.