جگن کاظم نے الکرم کے لاہور میں پانچویں اسٹورکا افتتاح کیا۔

جگن کاظم نے الکرم کے لاہور میں پانچویں اسٹورکا افتتاح کیا۔

معروف اوکارہ ، ماڈل اور میزبان جگن کاظم نے لاہور میں الکرم اسٹوڈیو جو کے ایم ایم عالم روڈ پر واقعے ہے کا افتتاح کیا یہ الکرم اسٹوڈیو کا لا ہور میں پانچواں اسٹور ہے ۔اس موقع پر ادکارہ اور ماڈل جگن کاظم نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے فیشن آؤٹ لیٹس کا رحجان فیشن انڈسٹری کے لیے بہت فائد ہ مند ہے،اور الکرم اسٹوڈیواُن میں سے ایک ہے، اُنکا مزید کہنا تھا کہ الکرم اسٹوڈیو کا فیشن انڈسٹری میں ایک نام اور اپنی ایک الگ پہچان ہے، جسے فیشن سے وابستہ لو گ بے حد پسند کرتے ہیں۔

الکرم اسٹوڈیوز کے پہلے آاوٹ لیٹ کا افتتاح سال دوہزار گیارہ میں کیا گیا تھا، یاد رہے کہ الکرم پاکستا ن میں ہر عمر کی خواتین کے لیے نت نئے فیشن سے بھرپور لباس کی تیاری میں گزشتہ تیس سالوں سے سرگرم عمل ہے.جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں بھی واقع ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے فیشن برانڈز میں الکرم اسٹوڈیوز کو ہر کسی کی قوت خرید میں ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، واضح رہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر نئے کھلنے والے اسٹور پر اہلیان لاہور کو رواں ہفتے کے اختتام تک 20فیصد رعایت دی جائے گی۔

Juggan Kazim
Juggan Kazim
You might also like

Comments are closed.