ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے چندماہ کا صبر کریں

ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے چندماہ کا صبر کریں

صدر کلچرل ونگ تحریک انصاف لیڈی ونگ لاہورومعروف ادکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والے چندماہ کا صبر کریں انہیں تبدیلی واضح نظر آئے گی۔ آج جو لوگ باتیں کررہے ہیں کہ عمران خان نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے تو انہیں یہ بات سوچنی چاہیے کہ ابھی پی ٹی آئی کی حکومت کو 50روز ہی ہوئے ہیں ابھی بہت وقت باقی ہے۔سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج ہم اس جگہ پر ہیں مگر میرے سمیت کروڑوں پاکستانیوں کو یہ یقین ہے کہ ہمارا کپتان آخری بال تک لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جیت کا میدان سے باہر آتا ہے جیسے 1992کے ورلڈ کپ میں سبھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ اب ہماری ٹیم گھر واپس آرہی ہے اور پھر کپتان نے جس طرح ٹیم کو حوصلہ بڑھایا اور ورلڈ کپ جیتا اسی طرح اب سیاست میں بھی وہ کامیاب ہونگے اور تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.