مجرم ن لیگی ایم این اے کو چھ افراد کے قتل میں سزائے موت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

چھ افراد کے قتل میں سزائے موت کے مجرم ن لیگی ایم این اے عابد رضا کی سزاءکے خلاف اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل کا آج فیصلہ سنائےگا . ن لیگی ایم این اے عابد رضا نے اپنی سزائےموت کے حوالے سے ٹرائل عدالت کا فیصلہ چینلج کر رکھا ہے ٹرائل عدالت نے چھ افراد کے قتل میں سزائے موت کا حکم سنایا۔ مدعی سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔ملزم کے وکیل کا موقف

ہائیکورٹ نے راضی نامے کی بنیاد پر بری کر دیا بھی دیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے ملزم کی بریت کا ازخود نوٹس لیا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامے کی کوئی حیثیت نہیں ہائیکورٹ سے مجرم کی بریت قتل کی دفعات کے تحت ہوئی اور ہائیکورٹ نے مقدمے میں درج دہشت گردی دفعات سے متعلق فیصلہ نہیں سنایا۔

تھانہ سول لائنزگجرات میں عابد رضا کوٹلہ کے خلاف چھ افراد کو قتل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج تھا ٹرائل عدالت نےانیس سوننانوے کو عابد رضا سمیت شریک مجرمان کومجموعی طور پر چھ چھ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا

You might also like

Comments are closed.