سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیا

سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیا

درخواست حافظ مشتاق نعیمی نے ایڈوکیٹ زولفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی ہے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چیرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلی کو استشنا حاصل ہے، پاکستان کا آئین وزیراعظم اور وزیر اعلی کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، قانون کے مطوبق پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کو چیلنچ کیا جاسکتاہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کو گرفتار نہیں کرسکتے ہیںجس بنا پر عدالت شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کلعدم قرار دے، اور نیب آرڈیننس سیشن 5 ایم سیکشن 15 کو بھی کلعدم قرار دیا جائے

You might also like

Comments are closed.