’’جلیبی ‘‘ کے سریلے گیتوں نے عاشقی کے میوزک کو بھی پیچھے چھوڑدیا

’’جلیبی ‘‘ کے سریلے گیتوں نے عاشقی کے میوزک کو بھی پیچھے چھوڑدیا

مہیش بھٹ کی نئی پیشکش ’’جلیبی ‘‘ کے سریلے گیتوں نے عاشقی کے میوزک کو بھی پیچھے چھوڑدیا، فلم12اکتوبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔
وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں بنگالی حسینہ ریہا چکرورتی ،خوبرہ فنکارہ دیگنگنا سوریاونشی اورورون مترا نے مرکزی کردار اد اکئے ہیں ۔
بالی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی پروڈکشن میں بنی فلمیں سریلے میوزک اور یادگار گیتوں کی بدولت ہمیشہ منفرد حیثیت حاصل کرتی ہیں جن میں عاشقی ، راز، مرڈر، دشمن ، آوارہ پن ، قصور، دل ہے کہ مانتا نہیں سمیت لاتعداد دیگر شامل ہیں اسی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے وشیش فلمز نے باصلاحیت ابھرتے ستاروں کے ساتھ’’ جلیبی ‘‘ کے عنوان سے نئی رومانوی ڈرامہ فلم بنائی ہے جو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام جمعہ بارہ اکتوبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے ۔ مذکورہ فلم کو وفاقی اور صوبائی سنسر بورڈز پہلے ہی عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کرچکے ہیں ۔ سنسر شو میں شامل اراکین نے فلم کے مضبوط اسکرپٹ ، ہٹ میوزک اور لیڈ فنکاروں کی بہترین فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ جلیبی ‘‘ مہیش بھٹ کے بینر تلے بننے والی بہترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں فلم بینوں کی تفریح کیلئے ایک ایسی دلچسپ کہانی کو فلمایا گیا ہے جس کا روزمرہ زندگی میں ہر انسان کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ڈسٹری بیوشن جمعہ بارہ اکتوبرکو لاہور کے مقامی سنیما میں پریس شو کا اہتمام بھی کر رہا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.