بالی وڈ کی ساحرہ ’’کاجل‘‘ کی تین برس بعد پردہ سیمیں پر واپسی

بالی وڈ کی ساحرہ ’’کاجل‘‘ کی تین برس بعد پردہ سیمیں پر واپسی

بالی وڈ کی ساحرہ ’’کاجل‘‘ کی تین برس بعد پردہ سیمیں پر واپسی ، نئی فلم ’’ ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں مضبوط سنگل مدر کا کردار نبھایا ہے ۔
اجے دیوگن فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فیملی اینٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم معروف گجراتی کھیل ’’ بیٹا کاگدو‘‘پر مبنی ہے ۔
بازیگر، کرن ارجن ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کچھ کچھ ہوتا ہے اور فنا جیسی یادگار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی وڈ کی معروف فنکارہ کاجل نے فلمی پردے پر دوبارہ کم بیک کیا ہے اور ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر پردیپ سرکار کی نئی فیملی فلم ’’ ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم میں کاجل کاکردار ایک ایسی ماں کا ہے جو گلوکارہ بننے کے خواب کی تکمیل کیلئے شادی کے بائیس برس بعد اپنے بیٹے کی کالج کلاس میں داخلہ لے کر سب کو حیران کردیتی ہے تاہم پھر رفتہ رفتہ ماں بیٹے کے رشتے میں پریشانیاں آ جاتی ہے لیکن باہمت کاجل سماجی پریشر کے باوجود ہار نہیں مانتی ۔ خوبرہ فنکارہ نیہا دھوپیا میوزک جج کے مختصر مگر اہم کردار میں فلم کی رونق کو بڑھایا ہے ۔ فلم کی پاکستان میں نمائش کا آغاز ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ بارہ اکتوبر سے ہورہا ہے ۔ بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن، عمران خان ، گلوکار شان ، الیشا چنائے ، ایلا ارون اور موسیقار انوملک نے مہمان فنکاروں کے کرداروں میں فلم کو چار چاند لگائے ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق کامیڈی ، ڈرامہ اور ہٹ میوزک سے بھرپور ’’ ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.