کامیڈی لیجنڈ’’ گووندا ‘‘ کی نئی فلم ’’ فرائی ڈے‘‘ باکس آفس پرحکمرانی کیلئے تیار

کامیڈی لیجنڈ’’ گووندا ‘‘ کی نئی فلم ’’ فرائی ڈے‘‘ باکس آفس پرحکمرانی کیلئے تیار، (بارہ اکتوبر) کو سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔
طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم میں گووندا دیگر کامیڈینز ورون شرما،سنجے مشرااور برجندر کالا کے ساتھ بھرپور فارم میں نظر آئیں گے ۔
بالی وڈ کے کامیڈی جینئس گووندا نے فلم بینوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہنسی ، مزاح اور قہقہوں سے بھرپور ایک دلچسپ کہانی کے ساتھ پردہ سیمیں پر واپسی کی ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی ’’ فرائی ڈے‘‘ جمعہ بارہ اکتوبر کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔ ڈائریکٹر ابھیشیک ڈوگرہ کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں گووندا نے تھیٹر کے ایک ایسے معروف فنکار گگن کپور کا مزاحیہ کردار ادا کیا ہے جو شادی کے بعد بھی دوسری حسیناؤں کے عشق میں مبتلا رہتا ہے اور اپنی عاشقی کے چکر میں خود کو ایسی صورتحال میں جکڑ لیتا ہے جہاں اسکی شادی شدہ زندگی اور کیرئیر دونوں داؤ پر لگ جاتے ہیں۔ خوبرہ فنکارہ دی گنگنا سوریاونشی نے فلم میں گووندا کی وفاشعار بیوی جبکہ کامیڈین ورون شرما نے واٹر کمپنی کے ورکراور راجیش شرما نے انسپکٹر کے اہم کردار ادا کئے ہیں جوتینوں مل کرگووندا کواسکی حرکتوں کی سزادلواتے ہیں ۔’ ’فرائی ڈے‘‘ کا میوزک انکیت تیواری اور ملند گابا نے مل کر ترتیب دیا ہے جو میوزک چارٹس پر پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔

Fry Day

You might also like

Comments are closed.