ڈاکٹر خلیل طوقار چیئرمین شعبہ اُردو استنبول یونیورسٹی کے اعزاز میں ایک عالیشان تقریب

ڈاکٹر خلیل طوقار چیئرمین شعبہ اُردو استنبول یونیورسٹی کے اعزاز میں ایک عالیشان تقریب

مسلم ہینڈز انٹرنیشنل اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے اشتراک سے ڈاکٹر خلیل طوقار چیئرمین شعبہ اُردو استنبول یونیورسٹی کے اعزاز میں ایک عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ رفاہی شخصیت اور بانی چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین نے کی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممبر اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر نجیب جمال، رابعہ رحمان، سلمان عابد، رائے محمد خان ناصر، ڈاکٹر راغب نعیمی، مدثراقبال بٹ، رخشندہ نوید،ڈاکٹر کنول فیروز، جاوید چوہدری، حفیظ طاہر، زاہدمسعود، ڈاکٹرمحبوب، میاں حمزہ، شعیب، بیاء جی، عروبہ طارق، جمیل بھٹی، حکیم سلیم اختر، فراست بخاری، سجاد بری اور ڈاکٹر صغرا صدف شامل تھے۔ مہمانوں نے ڈاکٹر خلیل طوقار کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر خلیل طوقار نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

You might also like

Comments are closed.