’’پنجابی بیٹھک‘‘ میں معروف شاعر، ادیب اور محقق غلام حسین ساجد کے ایک شام کا اہتمام

’’پنجابی بیٹھک‘‘ میں معروف شاعر، ادیب اور محقق غلام حسین ساجد کے ایک شام کا اہتمام

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ’’پنجابی بیٹھک‘‘ میں معروف شاعر، ادیب اور محقق غلام حسین ساجد کے ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اہم شرکاء میں سلمیٰ اعوان، خاقان حیدر غازی، عاصم چودھری، مدیحہ شوق، راول حسین، قاری عیاض احمد، ممتاز ملک اور ڈاکٹر صغرا صدف شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ غلام حسین ساجد ان شاعروں میں سے ہیں جو حالات کی سنگینی کے باوجود ادب تخلیق کر رہے ہیں اور اپنی معاشرتی روایات کا گہرا مطالعہ اور مشاہدہ رکھتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں غلام حسین ساجد نے اپنا کلام سنا کر بھر پور داد وصول کی۔ مہمانوں نے غلام حسین ساجد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض خاقان حیدر غازی نے سر انجام دئیے

You might also like

Comments are closed.