مالی مشکلات کے باوجود پی ٹی وی لاہور سینٹر قومی و علاقائی سطح پر پروگرامنگ میں پیش پیش ہے, جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور مرکز

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود لاہور سینٹر قومی و علاقائی سطح پر پروگرامنگ میں پیش پیش ہے اور اس مرکز کی دو نئی سیریلز بہت جلد پی ٹی وی کی سکرین پر جلوہ گر ہونگی. انہوں نے کہا کہ "ٹوٹے پتے” کے نام سے شروع ہونے والی نئی ڈرامہ سیریل میں معاشرتی پہلووں کی عکاسی کی گئی ہے. جبکہ بجوں کےلئے موسیقی کا پروگرام "سارے سر ہمارے” کی ریکارڈنگ بھی زور و شور سے جاری ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کلچرل جرنلسٹس کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی لاہورمرکز میں ان سے ملاقات کی.پی ٹی وی لاہور مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ قومی و علاقائی نشریات میں پی ٹی وی لاہور مرکز کے کردار کو بڑھانا اور اس مرکز کی رونقیں دوبالا کرنا ان کا مشن ہے اور اس مقصد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایک اہم قومی ادارہ ہے جو ملک کی ثقافتی و نظریاتی اساس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک کے سافٹ امیج کے فروغ اور اس کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے بھی کوشاں ہے اور اس سلسلے میں میڈیا بھی ہماری رہنمائی کرے..قاضی حمید نے بتایا کہ بطور جنرل منیجر انہوں نے صرف ایک سال میں نہ صرف غیر ضروری اخراجات کم کئے بلکہ واجب الادا خطیر رقم بھی ادا کی. فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی کی گئی اور نئے پروگرام شروع کئے شعبہ نیوز کے سربراہ فیاض وڑائچ نے بتایا کہ شعبہ نیوز اب پہلے سے زیادہ بہتر اور آزادانہ ماحول میں کام کر رہا ہے.تقریب سے پی ٹی وی یونین کے مرکزی صدر راحیل آصف اور پی آر او پی ٹی وی محمد شکیل ملک نے بھی خطاب کیا.

You might also like

Comments are closed.