فلم انڈسٹری میں وفا چودھری کی دبنگ انٹری

فلم انڈسٹری میں وفا چودھری کی دبنگ انٹری

فلم انڈسٹری میں وفا چودھری ایک خوشگوار اضافہ، آتے ہی 2 فلمیں سائن کر لیں۔ ماڈل و اداکارہ وفا چودھری نے فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری دی ہے اور رائٹر ڈائریکٹر باسو چودھری کی دو فلمیں ججی بادشاہ اور محافظ لیڈنگ رول میں سائن کر لی ہیں ، ججی بادشاہ کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ محافظ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہو گا۔ ایک ملاقات میں وفا چودھری نے بتایا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے باسو چودھری جیسے کریٹو ڈائریکٹر کے ساتھ دو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں، وفا چودھری نے بتایا کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر رہی ہیں اور آئندہ ماہ ایک کمرشل کی شوٹنگ کیلئے کراچی جائیں گی، ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کیلئے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

وفا چودھری
وفا چودھری
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.