معروف پروموٹرز نزاکت علی خان نے میوزک کنسرٹس کرنے کے لئے پیپرورک کو حتمی شکل دینا شروع کردی

معروف پروموٹرز نزاکت علی خان نے میوزک کنسرٹس کرنے کے لئے پیپرورک کو حتمی شکل دینا شروع کردی

معروف پروموٹرز نزاکت علی خان نے دبئی، عمان، ترکی اور جنوبی افریقہ میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کیساتھ میوزک کنسرٹس کرنے کے لئے پیپرورک کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یورپ اور خلیجی ممالک میں گذشتہ کئی سالوں سے میوزک کو پروموٹ کر رہا ہوں جن میں پاکستان کے علاوہ بھارت کے بھی معروف گلوکاروں کیساتھ کامیاب پروگرام کرچکا ہوں۔نزاکت علی خان نے کہا کہ نئے سال 2019کے لئے دبئی ، عمان، ترکی اور جنوبی افریقہ میں کنسرٹس کرونگا جن کے لئے پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹور کو کامیاب بنانے اور وینیو فائنل کرنے کے لئے عمان آیا ہوں یہاں سے دبئی، ترکی اور پھر جنوبی افریقہ جاؤنگا ، ان میوزک کنسرٹس کو پنجاب میوزک گروپ آرگنائز کریگا ۔

You might also like

Comments are closed.