پاکستان ریلوے کی جعفر ایکسپریس ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ڈرائیور ناکام بنا دی

پاکستان ریلوے کی جعفر ایکسپریس ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ڈرائیور ناکام بنا دی

جعفر ایکسپریس ہرک اور مچھ کے درمیان گزر رہی تھی کہ اچانک تقریباً صبح 10بجکر 45 منٹ پر ریلوے ٹریک پر عین اس وقت دھماکہ ہوا جب کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس (39DN) ٹریک سے گزر رہی تھی۔دھماکے میں تقریبا ایک فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ٹرین ڈرائیور نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ایمرجنسی بریک لگاکر جائے وقوعہ سے تقریباً 15 فٹ کے فاصلے پر ٹرین کو روک لیا جس سے ٹرین متاثر نہ ہوئی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ دوسرا دھماکہ تقریباً 11 بجکر 15 منٹ پر پہلے دھماکے والی جگہ سے 20 فٹ کے فاصلے پر ہوا۔جس سے 42 فٹ ریلوے لائن کو نقصان پہنچا۔ مچھ کا یہ علاقہ لیویز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔دھماکے کے فوراً بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ واصف مغل اپنی ٹیم کے ساتھ اور DSPریلوے پولیس وزیر علی بھاری نفری کے ساتھ بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور ٹرین آپریشن متاثرنہیں ہوا

You might also like

Comments are closed.