صحت

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 73 ہزارہو گئی

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 73 ہزار 920 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 31 ہزار 254 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 41 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 127 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 39لاکھ 19 ہزار 870 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 22 ہزار 659 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 25 ہزار 307 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 22 ہزار 879 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 37 ہزار 659 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 63 ہزار 254 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 73 ہزار 165 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 39 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 95 ہزار 654 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 52 ہزار 731 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 22 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 69 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 64 ہزار 945 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: