عارف لوہار کی آکلینڈ اور برسبین میں زبردست پرفارمنس

عارف لوہار کی آکلینڈ اور برسبین میں زبردست پرفارمنس

بین الااقوامی گلوکار عارف لوہار کی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں زبردست پرفارمنس, شائقین نے دل کھول کرداد دی. بین الااقوامی پرموٹر زاہد علی خان ثقافتی طائفہ کے ساتھ غیر ملکی ٹور پر ہیں. زاہد علی خان کے مطابق گلوکار عارف لوہار اور انڈین صوفی گلوکار کنور اگروال نے ٹور پروگرام کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین میں بھی پرفارم کیا ہے جہاں ان کو پزیرائی ملی ہے .ان کے مطابق زاہد علی خان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا تین ہفتے کے ٹور ہے. "صوفی اور فوک” کے نام سے میوزیکل شوز کا اگلا شو 27اکتوبر کو سڈنی, 28اکتوبر کو پرتھ, 4نومبر کو ایڈیلیڈ,6 نومبر کو میلبورن میں طے ہے. ثقافتی طائفہ 8نومبر کو وطن واپس آئے گا. پرائیڈ آف پاکستان فوک گلوکار عارف لوہار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی بھی ان کو اتنے ہی محبت کرتے ہیں جتنے پاکستان میں رہنے والے, جب بھی دیار غیر میں پرفارم کرتا ہوں مجھے اور پیار ملا ہے.

You might also like

Comments are closed.