ہنی شہزادی کا تماثیل تھیٹر میں عشق کرنا منع ہے سپر ہٹ,قیصرثناء اللہ خان کی تعریف

ہنی شہزادی کا تماثیل تھیٹر میں عشق کرنا منع ہے سپر ہٹ,قیصرثناء اللہ خان کی تعریف

اداکارہ ہنی شہزادی کا نیا ڈرامہ ”عشق کرنا منع ہے“شائقین کی اولین ترجیح بن گیا۔اداکارہ ان دنوں تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کررہی ہیں جس میں اُن کا کردار اوررقص عوام کو بہت پسند آرہا ہے۔اداکارہ نے بتایاکہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے کردار پر بہت محنت اور توجہ دے رہی ہیں جبکہ خاص کر جس گیت پر انہیں پرفارمنس دینا ہوتی ہے اُس پر وہ بہت محنت اور پیسہ لگاتی ہیں اُن کے ساتھ ایک گانے میں 10سے 12لڑکے پرفارم کرتے ہیں جس پر بہت پیسہ لگتا ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ اس طرح جو پرفارمنس تیار ہوتی ہے وہ شائقین کی اولین ترجیح بن جاتی ہے،مجھے تب خوشی ملتی ہے جب فیملیزمیری پرفارمنس کو سراہتی ہیں۔ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہنی شہزادی نے اسٹیج پر اپنا الگ مقام بنایا ہے ان کی پرفارمنس کو ڈرامہ دیکھنےوالے پسند کرتے ہیں.

You might also like

Comments are closed.