چین کا انٹارکٹکا میں پہلا ہوائی زون بنانے کا فیصلہ

چین کا انٹارکٹکا میں پہلا ہوائی زون بنانے کا فیصلہ

چین نے مستقبل قریب میں انٹارکٹکا میں اپنا پہلا ہوائی زون بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سپوتنک انٹرنیشنل کے مطابق یہ ہوائی زون ایک سے دو سال میں تیار ہوگا، سائنسی اور سیاحتی گروپ دونوں اس میں سرمایہ کاری کریں گے۔چین کے محققین نے ایک ایسے مقام کو منتخب کیا ہے جو ہمیشہ برف سے ڈھکا رہتا ہے اور بہت ہی کم رفتار سے گھومتا رہتا ہے. اس کے باوجود انٹارکٹکا میں ہوائی زون کی تعمیر کا کام آسان کام نہیں ہے اور اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔چین انٹارکٹکا میں دیگر ممالک اور زیادہ تر روس کے ہوائی راستوں کا استعمال کر رہا تھا تاہم اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔واضح رہے کہ یہ انٹارکٹکا میں بننے والا 21 واں ہوائی زو ن ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.