انڈونیشیا کا طیارہ 188 مسافروں سمیت سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا کا طیارہ 188 مسافروں سمیت سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندرمیں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فلائٹ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بنگکا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگکال پینانگ جا رہی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں حکام کے مطابق فلائٹ پر تین بچوں سمیت 178 افراد سوار تھے۔ جہاز میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان بھی شامل تھے۔اب تک کسیکے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔فلائٹ جے ٹی 610 کا صبح 6 بجکر 20 منٹ پر پرواز کے کچھ ہی منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔انڈونیشیا کی قومی سرچ اور ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے نمائندوں کو بتایا کہ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پرؤہ نگروہو نے ٹویٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں

You might also like

Comments are closed.