امریکا میں دریائے ہیڈسن سے 2سعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد

امریکا میں دریائے ہیڈسن سے 2سعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد

امریکی شہر نیویارک میں سعودی قونصل خانہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہیڈسن کے ساحل پر مردہ پائی گئی 2 سعودی بہنوں کے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ دونون لڑکیوں کی عمریں 16اور 22سال ہیں۔ یہ دونوں نیویارک سے 250 میل دور ریاست ورجینیا کے فیئرفکس مقام پر سکونت پذیر تھیں۔ دونوں کی لاشیں ایک دوسری سے بندھی ہوئی تھیں۔ ان کے جسم پر زدوکوب کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ ابھی تک موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے جارج واشنگٹن پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو گی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہی سے موت کے سبب کا تعین ہو سکے گا۔ سعودی قونصل خانہ اس معاملے پر امریکی تحقیقاتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.