مائیک ہیسن کا آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے پا گیا

نئے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے

سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ انہیں آسٹریلیا کے بریڈہوج کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ہیسن نے رواں برس جون میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفٰی دیا تھا، وہ چھ برس تک نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ منسلک رہے۔ کنگز الیون پنجاب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیسن رواں ہفتے بھارت آئیں گے جہاں پر وہ فرنچائز کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ ہیسن کو اپنی مرضی سے کوچنگ سٹاف کی تقرری کرنے کی مکمل آزادی ہو گی۔ امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کردار ادا کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.