شوبز سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ فنکاروں کی پینشن 10 ہزار مقرر کرنے کے مطالبہ

قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

شوبز سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ فنکاروں کی پینشن 10 ہزار مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی. یہ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے. قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں فنکاروں کا خصوصی کردار ہے۔خصوصاً شوبز انڈسٹری سے متعلقہ تمام افراد(اسٹیج، فلم، ڈرامہ ) کا اہم کردار ہے لیکن اس اہم طبقہ کو سابق حکومتیں ہمیشہ نظرانداز کرتی رہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا معاشی، سماجی اور طبی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ شوبزانڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے. اس سے تعلق رکھنے والے افراد کی سوشل سکیورٹی رجسٹریشن کی جائے اور ریٹائرڈ و عمررسیدہ فنکاروں کی کم از کم پنشن دس ہزار روپے مقرر کی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.