ایس ڈی او گوالمنڈی کا کریک ڈاﺅن فوڈ سٹریٹ سے 9بجلی چور پکڑے گئے

ایس ڈی او گوالمنڈی کا کریک ڈاﺅن فوڈ سٹریٹ سے 9بجلی چور پکڑے گئے

گوالمنڈی تکہ ریسٹورنٹ‘ سوہنا ریسٹورنٹ‘ ڈاکٹر نہاری اینڈ باربی کیو اور دیگر ریسٹورنٹس نے ڈائریکٹ کنڈے ڈال رکھے تھےایس ڈی او گوالمنڈی لیسکو نے ایس ای ایسٹرن سرکل اور ایکسیئن میکلوڈ روڈ کے حکم پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے فوڈ سٹریٹ گوالمنڈی میں آپریشن کرتے ہوئے 9بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ آپریشن کے دوران فوڈ سٹریٹ میں قائم گوالمنڈی تکہ ریسٹورنٹ‘ سوہنا ریسٹورنٹ‘ ڈاکٹر نہاری اینڈ باربی کیو اور دیگر ریسٹورنٹس کو بجلی کی میں تاروں میں ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاایس ڈی او گوالمنڈی نے ان چوروں کیخلاف مقدمات درج کراتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے کے بلز جاری کردیئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.