ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور تیزگام ٹرینوں کو ریلوے کی ٹاپ لائن ٹرینیں ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ ان تینوں ٹرینوں میں دیگر سفری سہولیات کے ساتھ مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ کراچی، سکھر، لاہور، روہڑی اور راولپنڈی میں وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور بہت جلد تمام ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں بھی وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس کا مقصد مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا ریلوے پر اعتماد بحال ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.